
انڈیا میں اقلیتیوں کے خلاف نفرت انگریز بیانات میں صرف دو سال میں 97 فیصد اضافہ۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں کہتی ہیں کہ بڑی تعداد میں نفرت کا نشانہ مسلمان بن رہے ہیں۔ یہ اعداد و شمار انڈیا ہیٹ لیب نے ریکارڈ کیے ہیں اور تشدد پر اکسانے والوں میں اکثر جانی پہچانی سیاسی شخصیات بھی شامل ہوتی ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ مسلمان اور دیگر اقلیتیں ڈر کے ماحول میں جی رہی ہیں۔ حکومت ان تمام الزامات سے انکار کرتی ہے۔

