Model Settlement Project: Highlights of the educational and cultural program in Mominpura
مثالی بستی پروجیکٹ: مومن پورہ میں تعلیمی و ثقافتی پروگرام کی جھلکیاں
جماعتِ اسلامی ہند کی جانب سے مومن پورہ بستی کو ایک مثالی بستی بنانے کے عزم کے تحت بستی میں قائم فری ٹیوشن کلاس کے طلبہ و طالبات نے 26 جنوری کے موقع پر ایک شاندار ثقافتی پروگرام منعقد کیا۔
اس پروگرام میں بچوں نے پورے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ بچوں کی جانب سے ڈرامے، نظمیں، تقاریر اور نعتیں پیش کی گئیں۔ خاص طور پر “جنت کے پھول” ڈرامہ جو مادر رحم میں لڑکیوں کے قتل کے موضوع پر پیش کیا گیا بے حد مؤثر اور قابلِ تحسین رہا، اسکے علاوہ “ابلیس کی مجلس شوریٰ” ڈرامے کو بھی حاضرین نے بہت پسند کیا۔
تعلیمی مظاہرے میں طلبہ و طالبات نے انگریزی اور مراٹھی میں تقاریر پیش کیں.
اس موقع پر بستی کے کم و بیش 250 مرد و خواتین موجود تھے۔ تمام حاضرین نے بچوں کی کارکردگی کو دل کھول کر سراہا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔
جماعت کی جانب سے پروگرام میں شریک 80 بچوں کو تعلیمی کِٹ (جس میں نوٹ بکس، پین، پینسل، کمپاس باکس اور مراٹھی سیکھنے کی بنیادی کتابیں شامل تھیں) نیز بسکٹ بھی تقسیم کیے گئے.
نہم جماعت کی طالبات نے کلاس روم کو ڈیکوریٹ کیا اور نظامت کی.
اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ ان بچوں کے مستقبل کو روشن فرمائے، بستی کے لوگوں کو دین کی صحیح سمجھ عطا کرے اور یہاں کے حالات کو دن بہ دن بہتر سے بہتر بنائے۔
آمین یا رب العالمین۔.!!
سید اعجاز حسین
انچارج، مومن پورہ،
مثالی بستی پروجیکٹ،
جماعت اسلامی ہند ناندیڑ.
#ModelCommunity
#EducationalProject
#ChildEducation
#MoralDevelopment
#SocialGrowth
#HolisticEducation
#FutureBuilders
#Comm

