urduweekly-dawat

https://dawatnews.net/epaper

No photo description available.

Dawat News

June 5 ·

ہفت روزہ دعوت – شمارہ 08 جون تا 14 جون 2025 ملاحظہ فرمائیں۔
VISIT: https://dawatnews.net/epaper
اس ہفتے کے اہم مشمولات:
⬤ اداریہ : فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت اور عالمی اداروں کی مکمل ناکامی

⬤ ملک کو کمزور اور کھوکھلا کون کررہا ہے؟

⬤ امریکہ کے تجویز کردہ امن معاہدے پر اہل غزہ کے تحفظات

⬤ مساجد میں خواتین: روحانی ارتقاء اور ملّت کی طاقت
⬤ پروفیسر صاحب!

⬤ کرپشن کا ناسور ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ

⬤ نئی نسل کی فکری تربیت کے لیے مولانا علی میاںؒ کی ہمہ پہلو شخصیت پر ایک تصنیف

⬤ کینیڈا میں اسلامی بصیرت، سوسائٹی کی خدمت اور شعورِ امت کا حسین امتزاج

⬤ ! حزب اختلاف بھی عوام کو جوابدہ

⬤ موؤمنٹ فار پیس اینڈ جسٹس ،تلنگانہ۔ایک تعارف

⬤ قرآن، رحمتِ عامہ کا پیغام

⬤ اسرائیلی پروپیگنڈہ مہمات: عالمی رائے عامہ پر قبضہ کی منظم کوششیں

⬤ جذبۂ قربانی ۔۔حضرت ابراہیم علیہ السلام سے اہلِ غزہ تک

⬤ نادانستہ لغزش یا غداری؟ ایک کشمیری طالبہ کی آزمائش

⬤ عدلیہ اور مقننہ کی سرد جنگ: جمہوریت کی بنیادوں پر حملہ !

⬤ ڈاکٹر ایم اے سلیم بمعروف وَن وے سلیم

⬤ مابعد پہلگام، مدارس کے خلاف امتیازی کارروائی ، مسلم بستیوں پر چھاپے

⬤ عید قرباں سے پہلے ہجومی تشدد کے واقعات، مویشی تاجروں میں خوف و ہراس کا ماحول

⬤ برطانیہ اور یوروپی یونین کے درمیان نیا معاہدہ

⬤ ملک میں جبری سبزی خوری کی سیاست کا جوابی بیانیہ
VISIT: https://dawatnews.net/epaper 

See less

وقف ایکٹ 2013 میں کوئی ایسی تبدیلی جس سے وقف جائیدادکی حیثیت و نوعیت تبدیل ہوجائے یا پھر حکومت یا کسی فرد کے لیے اس کو ہڑپنا آسان ہوجائے، ہرگز قابل قبول نہیں ہوگی۔ مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نےبتایا کہ اس وقت یہ اطلاعات آرہی ہیں کہ حکومت ہند وقف ایکٹ 2013 میں تقریباً 40 ترمیمات کے ذریعہ وقف جائیدادوں کی حیثیت اور نوعیت کو بدل دینا چاہتی ہے تاکہ اس پر قبضہ کرنا اور انہیں ہڑپ لینا آسان ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ وقف جائیدادیں مسلمانوں کے بزرگوں کے دیے ہوئے وہ عطیات ہیں جنہیں مذہبی اور خیراتی کاموں کے لیے وقف کیا گیا ہے۔ حکومت نے بس انہیں ریگولیٹ کرنے کے لیے وقف ایکٹ بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ وقف ایکٹ اور اوقافی جائیدادوں کو دستورہند اور شریعت اپلیکیشن ایکٹ 1937 بھی تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اس لیے حکومت ہند اس قانون میں کوئی ایسی ترمیم نہیں کرسکتی جس سے ان جائیدادوں کی نوعیت اور حیثیت ہی بدل جائے۔