Jahan Numa: Violence erupts in Bangladesh after death of Sharif Osman Hadi – BBC URDU
بنگلہ دیش میں سابق وزیرِ اعظم شیخ حسینہ کو اقتدار سے ہٹانے والی، نوجوانوں کی تحریک کے ایک نمایاں رہنما شریف عثمان ہادی کی ہلاکت کے بعد ملک میں جگہ جگہ ‘ پُرتشدد’ واقعات دیکھنے کو ملے ہیں۔ شریف عثمان ہادی کو گزشتہ ہفتے ڈھاکہ میں ایک مسجد سے نکلتے ہوئے نقاب پوش حملہ آوروں نے گولی مار دی تھی۔ اس کے بعد وہ علاج کے لیے سنگاپور منتقل کیے گئے تھے، جہاں جمعرات کو وہ چل بسے۔