who am i

May be an image of one or more people, beard and text

Muhammad Noaman Akram

April 26 ·

میرا تعارف

السلام علیکم اکثر افراد مجھ سے انباکس اور کمنٹس میں میرا تعارف اور علمی بیک گروانڈ کے بارے میں پوچھ کچھ کرتے رہتے ہیں اس لیے ضروری سمجھا کہ اس حوالے سے ایک پوسٹ بنا کر لگا دی جائے

میرا نام محمد نعمان اکرم ہے اور میرا تعلق اسلام آباد پاکستان سے ہے۔ میری بنیادی تعلیم کمپیوٹر سائنس میں ہے، میں نے 2013 میں BS کمپیوٹر سائنس مکمل کی۔ ڈگری کے بعد تقریباً ایک سال جاب کی، جہاں سے عملی زندگی اور پروفیشنل کام کا تجربہ حاصل ہوا۔ اس کے بعد میں نے فری لانسنگ شروع کی، جس میں الحمدللہ اللہ تعالیٰ نے برکت دی۔ میں نے اینڈرائیڈ ایپس بنائیں اور اس شعبے میں اچھی ارننگ بھی ہوئی۔ تقریباً 4–5 سال تک میں نے خود یہ کام کیا، پھر وقت کے ساتھ میں نے اپنے کام کو آؤٹ سورس کر دیا۔ اب میں خود براہِ راست کام نہیں کرتا کیونکہ اب میں نے اپنے وقت کو ایک عظیم مقصد دین اسلام پر کام کرنے سیکھنے سیکھانے اس کے اے آئی سسٹمز بنانے دینی کتابوں کے خلاصے فلو چارٹس بنانے اور سیکولر ازم لبرل الزم اور جتنے غیر اللہ کے نظام ہیں ان کے خلاف نظریاتی جہاد کے لیے وقف کر دیا ہے۔

اب سافٹ وئیر ڈویلپمنٹ کا یہ کام میں دوسرے سافٹ ویئر انجینئرز کے ذریعے پے منٹ کے تھرو کرواتا ہوں ۔ تاکہ میں یکسو ہوکر یہ عظیم الشان نظریاتی جہاد کر سکوں

جہاں تک میرے دینی پس منظر کا تعلق ہے تو میں نے کسی مدرسے یا باقاعدہ دینی ادارے سے تعلیم حاصل نہیں کی۔ البتہ میری تربیت میں سب سے پہلا کردار میرے والدین کا ہے۔ اس کے بعد مجھے
اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ساتھ جڑنے کا موقع ملا، جس نے میری فکری بنیاد (baseline) مضبوط کی۔ اس سے پہلے میں مختلف دینی حلقوں اور جماعتوں کے ساتھ بھی interact کرتا رہا، لیکن جمعیت کے ساتھ وابستگی نے مجھے ایک واضح ورلڈ ویو دیا۔

جمعیت کے بعد جماعت اسلامی سے وابستہ ہوگیا اور وہاں پر بھی یہی سیکھنے سکھانے کا سلسلہ جاری ہے۔

اس وقت جماعت اسلامی پاکستان کا رکن ہوں۔
اور اپنے حلقے (یونین کونسل ) میں قیم (جنرل سیکٹری) کی ذمہ داری ہے۔

مطالعہ کے حوالے سے میں نے خود سے کافی سیکھنے کی کوشش کی، خصوصاً سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ کی تحریروں نے میرے ذہن کو ایک “سسٹمیٹک” انداز دیا۔ انہوں نے جس طرح اسلام کو ایک مکمل نظامِ حیات کے طور پر پیش کیا، وہ میرے لیے بہت meaningful رہا۔

اس کے بعد محمد قطب سید قطب شہید یوسف القرضاوی صدر الدین اصلاحی امام غزالی و دیگر علما کرام کی کتابیں پڑھتا رہتا ہوں انہی سے فیض حاصل کرتا ہوں۔ اور ان کو اسی انداز سسٹمیٹک انداز و ورلڈ ویو سے سمجھتا ہوں کہ اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے اسلام کو ٹکریوں کی شکل میں بکھرا ہوا نہیں سمجھتا۔

چونکہ میرا تعلق کمپیوٹر سائنس سے ہے جہاں ہم فریم ورکس، اسٹرکچرل پروگرامنگ اور سسٹم ڈیزائنز کے ذریعے پیچیدہ چیزوں کو ایک منظم انداز میں سمجھتے اور چلاتے ہیں اسی زاویے سے میرے لیے دین کو بھی ایک “سسٹم” اور فریم ورک کے طور پر سمجھنا نہایت آسان ہو گیا۔ جیسے پروگرامنگ میں ہر چیز ایک واضح اسٹرکچر، اصولوں اور ورک فلو کے تحت چلتی ہے، ویسے ہی جب میں کائنات پر غور کرتا ہوں زمین و آسمان، چاند ستارے، اور حتیٰ کہ انسانی جسم تو سب کچھ ایک مربوط اور باقاعدہ نظام کے تحت کام کرتا نظر آتا ہے۔ یہی مشاہدہ اس حقیقت کی طرف رہنمائی کرتا ہے کہ اسلام بھی محض چند عبادات کا مجموعہ نہیں، بلکہ ایک مکمل اور ہمہ گیر نظامِ حیات ہے، جو انسانی زندگی کے ہر پہلو میں متوازن اور جامع رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

میں یہاں ایک بات وضاحت سے کہنا چاہتا ہوں کہ میں خود کو کوئی عالم نہیں سمجھتا، نہ میں ہوں

بلکہ ایک طالب علم ہوں۔ اسی لیے فقہی معاملات میں احتیاط کرتا ہوں اور اپنی رائے دینے کے بجائے مستند علماء کی طرف رجوع کرتا ہوں۔ اور کہتا ہوں۔ اگر کبھی کوئی بات شیئر کرتا بھی ہوں تو وہ بھی کتابوں اور مستند ذرائع کی بنیاد پر ہوتی ہے۔ میں انسان ہوں، مجھ سے غلطی ہو سکتی ہے، اور میں مسلسل سیکھنے کے عمل میں ہوں—آپ لوگوں سے، کمنٹس سے، اور مختلف علمی ذرائع سے۔

جہاں تک میرے کام کا تعلق ہے، تو میں نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (AI) کے میدان کام کیا ہے۔ میں نے مختلف اسلامی موضوعات پر AI-based پروجیکٹس بنائے ہیں، جیسے:

* تفہیم القرآن کی بنیاد پر فلو چارٹس اور انکے خلاصے جو اس وقت پی ڈی ایف کی شکل میں مکمل موجود ہے

* فی ظلال القرآن کے خلاصے اور فلو چارٹس (جس پر کام جاری ہے)

* سیرت النبی ﷺ پر AI ٹول
* الحاد کے رد میں جدید و قدیم کتب پر مبنی AI سسٹمز
* تحریک اسلامی کی کتب پر مشتمل AI ٹولز
٭ فی ظلال القرآن پر مشتمل اے آئی ٹول

اس کے علاوہ بھی مختلف AI Experiments اور پروجیکٹس کرتا رہتا ہوں، اور کوشش کرتا ہوں کہ ان چیزوں کو آسان انداز میں آپ تک پہنچاؤں۔ میرا ایک واٹس ایپ چینل، گروپ اور فیس بک کمیونٹی بھی ہے وہاں بھی یہ مواد شیئر کرتا رہتا ہوں۔

میری تمام پوسٹس کا مقصد یہی ہوتا ہے کہ جو کچھ میں سیکھ رہا ہوں، وہ دوسروں تک بھی پہنچاؤں۔ یہ ایک چھوٹی سی کاوش ہے—نہ کوئی دعویٰ، نہ کوئی کمال—بس سیکھنے اور سکھانے کا ایک سفر۔

اللہ تعالیٰ ہم سب کو دین کو صحیح سمجھنے، اس پر عمل کرنے اور اسے ایک مکمل نظام کے طور پر اپنی زندگیوں میں نافذ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین 🤲 

See less

Comments

Muhammad Basheer Juma

Please see messenger.

  • 7w
  • Reply

Taj Muhammad Abbasi

ماشاء اللہ۔ آپ کا جذبہ اور وقوف قابل ستائش ہے۔ آج کے دور فتن میں خود کو دین کے لیے وقف کر دینا اتنا آسان کام نہیں۔ معاش اور مش… 

See more

  • 7w
  • Reply

Abbas Khan

نعمان آکرم فقہ کے حوالے میں اپکو مشورہ دیتا ہیں جماعت اسلامی نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطاء الرحمن والد شیخ القرآن والحدیث … 

See more

  • 7w
  • Reply

Sajid Abbas

نعمان بھائی اللہ آپ کو جزائے خیر دے آپ ڈہ کام کر رہے ہیں جو وقت کی ضرورت اور تحریک اسلامی کی بھی ضرورت ہے

  • 7w
  • Reply

Choudhary Muhammad Ashraf Dhillon

ماشاء اللہ، اللہ تعالٰی آپ کو ایمان کی سلامتی اور استقامت عطا فرمائے اور جزائے خیر عطا فرمائے ۔اس راستے میں مختلف قسم کی مشکلا… 

See more

  • 6w
  • Reply

Umm e Abdulrehman

رب العالمین بلند مقاصد میں کامیاب کرے ۔ اس ساری سعی و جہد کو قبول فرمائے ۔ ریا اور تکبر جیسے منفی اثرات سے محفوظ رکھے آمین

  • 7w
  • Reply

6 of 307